لکھنو،05/جنوری (آئی این ایس انڈیا) آگرہ کے تاج محل کمپلیکس میں ہندو وادی لیڈروں نے بھگوا پرچم لہرایا۔
ہندو وادی رہنما کیمپس کے اندر پہنچے۔ تاج محل کے سامنے بنچ پر بیٹھ گئے، پھر انہوں نے اپنی جیب سے بھگواجھنڈے نکالے اور تاج محل کے سامنے لہرانے لگے۔ ہندو وادی رہنماؤں نے جے شری رام کا نعرہ بھی لگایا۔
تاج محل کی سکیورٹی میں تعینات سی آئی ایس ایف عملہ جب تک جب کچھ سمجھ پاتے ہندو وادی رہنماؤں نے تاج محل کمپلیکس میں بھگوا پرچم لہراتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندو وادی رہنما تاج محل کے اندر بھگوا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔
اس معاملے میں پولیس ٹیم ہندو یوا واہنی کے ضلعی صدر گورو ٹھاکر، سونو بگھیل، وشال کمار اور رشی لاونیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس سے قبل تاج محل میں ہندو وادی رہنما گورو ٹھاکر نے شیو چلیسا کا پاٹ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل کرچکا ہے۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے